پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سےایک اور مریض کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے صحت تیمور خان جھگڑا نے کرونا وائرس کی وجہ سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق کردی۔وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرونا وائرس کی وجہ سے دوسری ہلاکت کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ

کرونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا ہے۔ جاں بحق شخص کی عمر 36 سال اور اس کا تعلق ہنگو سے تھا اور وہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل تھا۔دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شخص کا نام عبدالفتح تھا اور وہ دبئی سے آیا تھا، اس کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔عبدالفتح کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت بھی خیبر پختونخوا میں ہی ہوئی ہے جہاں مردان سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ سعودیہ پلٹ شخص کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہارا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں