جاوید آفریدی کے پی ایس ایل میچز ملتوی نہ کرنےکے مشورے پر شعیب اختر نے زبردست جواب دیدیا

لاہور( پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز جاری رکھنے کا مشورہ دینے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی پر کڑی تنقید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کے ناک آؤٹ

مرحلے میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے سیمی فائنل میں تبدیل کیا جس کے تحت پہلا سیمی فائنل منگل کے روز میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانا تھا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شیڈول تھا تاہم اسی روز پی سی بی نے تمام سٹیک ہولڈرز اور فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد ان میچز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔اس فیصلے کے بعد جاوید آفریدی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لیگ ملتوی کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں لیکن ذاتی طور پر میں یہ میچز کرانے کے حق میں تھا۔ اجلاس کے دوران جب اس مسئلے پر بات ہوئی تو میں نے یہ نقطہ اٹھایا کہ صرف 48 گھنٹوں کی بات ہے، لہٰذا ٹورنامنٹ کا خاتمہ بہتر انداز میں ہونے دینا چاہئے۔سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اس معاملے پر جاوید آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم کے مالک کی جانب سے بقیہ میچز کرانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ ذرا فرض کریں کہ اگر یہ وائرس سٹیڈیم میں پھیل جائے، خواہ وہ کراچی میں پھیلے یا لاہور میں پھیل جائے۔انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بات کروں تو پی سی بی نے بھی ابتدائی طورپر لیگ جاری رکھنے کا فیصلہ کر کے بیوقوفانہ غلطی کی اور میرے بہت حد تک یقین ہے کہ اگر پی ایس ایل کے ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات کا معاملہ سامنے نہ آیا تو شائد لیگ جاری رکھی جاتی۔ حالانکہ جب کورونا وائرس پھیلنے کا معاملہ شروع ہوا تو ہمیں حالات کا احساس کرتے ہوئے پوری دنیا کیساتھ کھڑے ہونا چاہئے تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں