ناجائز اسلحہ اور منشیات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی جاری

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،۔اے ایس آئی محمد اسلم تھانہ چوٹالہ نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 43/20بجرم 324/341/109/148/149ت پ تھانہ چوٹالہ ملزم شیر افضل عرف شیری ولد مشتاق احمد

سکنہ خلاص پور کے انکشاف پر پسٹل 9MMمعہ5روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی عاطف یونس نے دوران گشت ملزم شاہد اقبال عرف طاہر ولد محمد رحمان عرف منگا سکنہ ٹاہلیانوالہ رجی پور جہلم سے 1200گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی ابرار حسین تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت ملزم محمد سفیر ولد محمد عارف سکنہ کرلاں دینہ سے 1240گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی قمر سلطان تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم ظہیر احمد ولد لال میر سکنہ ریلوے اسٹیشن دینہ سے 350گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی خالد محمود تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم مدثر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ چک مہیوں دینہ سے 160گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ ایس آئی قمر سلطان تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم محمد وقار ولد محمد فیاض سکنہ شیراں والا باغ گلی نمبر 3گوجرانوالہ حال رتیال دینہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں