کراچی میں کورونا کے 4 نئے کیسز سامنے آ گئے

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 21 جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 38 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تین مریض کچھ دن قبل سعودی

عرب سے واپس آئے تھے جب کہ ایک مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 21 ہو گئی جب کہ دومریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ امریکا سے اسلام آباد آنے والی خاتون میں گزشتہ روز کورونا کی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب زیرِ علاج خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔پمز حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ میاں بیوی کو پمز کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جس کے بعد اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ خاتون کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسلام آباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں