کراچی(پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری افسران کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق سندھ میں تعینات کوئی بھی افسر ہوائی یا زمینی سفر نہیں کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے
وفاقی حکومت کوخط لکھ کر آگاہ کردیں۔ آج کے تمام سندھ میں تمام میٹنگز میں افسران ویڈیو لنک کے شرکت کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تفتان سے سات بسوں میں 293 زائرین سکھر پہنچے ہیں کمشنر سکھر نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک 80 زائرین کے نمونے جمع کر کے کراچی بھجوائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام زائرین کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھاجائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام زائرین کے کمروں میں ٹی وی سیٹ رکھوائے جائیں تاکہ نیوز چینل دیکھ سکیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں نیا ٹیسٹ سامنے آیا ہے جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی میں آج 19 ٹیسٹ کیے ہیں،4 افراد کے نتائج آگئے ہیں، ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 15 کے نتائج آنا باقی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سعودی عرب سے آنے والے مریض کے اہلخانہ اور ملنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔ دریں اثناء کراچی شادی ہال اسیوسی ایشن نے آج سے ہی شادی ہالوں میں تقریبات بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے مطابق پابندی تک شادی ہالوں میں تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ پابندی کی تارِیخوں میں بکنگ کرانے والے افراد کو ریفنڈ یا تاریخ میں توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی ہال ایسوسی ایشن کا کوئی بھی ممبر شادی کی تقریب منعقد کرتا ہے تو وہ خون زمہ دار ہوگا اور اس کی ممبر شپ منسوخ کردی جائے گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں