معروف گلوکارہ فی فی بھی اپنی مرضی کی حامی نکلی۔۔ فی فی نے عورت آزادی مارچ پر گانا ریلیز کردیا۔

اسلام آباد(پی این آئی)عورت آزادی مارچ اور میرا جسم میری مرضی کی گونج ہر طرف۔۔ ایسے میں معروف گلوکارہ فی فی بھی اپنی مرضی کی حامی نکلی۔۔ گلوکارہ نے ان الفاظ کو گانے کی شکل دے دی۔۔ فی فی نے عورت آزادی مارچ پر گانا ریلیز کردیا۔ جس کا ٹائٹل بھی میراجسم میری مرضی ہے۔گلوکارہ کا کہنا ہے کہ

عورت آزادی مارچ نے متاثر کیا ہے۔۔ جس کے بعد اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کاجوہر دکھانے کا سوچا اور گانا تحریر کیا ، ریکارڈ کیا اور اب مداحوں کیلئے پیش کردیا۔ اس گانے میں بیان کیا گیا کہ ہر عورت کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق ہے۔گلوکارہ کے گانے کو میراجسم میری مرضی کے حامی افراد میں پذیرائی مل رہی ہے۔۔ گانا تیزی وائرل ہورہاہے۔ گانا کا آغاز میرا جسم میری مرضی سے ہوا اور اختتام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا گیا۔میراجسم میری مرضی کا تنازع اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ اس کے مخالفین شدید الفاظ میں اس بے راروی کی مذمت کرتے نظر آتے ہیں جبکہ حامی دلائل دے کر اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں