اسلام آباد (پی این آئی) ڈائریکٹرجنرل وزارت خارجہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں کے متعلق کابینہ نے مطلع نہیں کیا تاہم ان کو پیسے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . چین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کے والدین نے عدالت میں مؤقف اپنایا ہے کہ اگر حکومت بچوں کو واپس نہیں لا سکتی تو ہمیں وہاں
بھجوادیں .کورونا وائرس کے باعث چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی جس میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور ڈی جی وزارت خارجہ بھی پیش ہوئے. وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ چین سے پاکستانیوں کو نکالنے کا فیصلہ کابینہ کا ہوگا اس حوالے سے کابینہ سے جواب مانگا جا سکتا ہے. وکیل درخواستگزار نے کہا کہ عدالت نے کابینہ کے فیصلے پر پیشرفت رپورٹ مانگی تھی لیکن کوئی جواب دینے نہیں آیا. اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے یہ معاملہ اٹھایا ہے.بچوں کے والدین نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارا صبر جواب دیتا جا رہا ہے، یہ عدالت ڈائریکشن دے کہ ہمارے بچوں کو واپس وطن لایا جائے یا ہمیں بچوں کے پاس چین بھجوایا جائے. چیف جسٹس نے ریمارکس دیا کہ یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہو رہی ہے یہ عدالت کیسے ڈائریکشن دے. یہ عدالت پالیسی معاملات میں دخل نہیں دے سکتی لیکن ہم پالیسی کے متعلق جواب مانگ لیتے ہیں. عدالت نے سیکرٹری کابینہ سے کورونا وائرس سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں