کورونا وائرس ، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نےکھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی

کولمبو (پی این آئی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دورہ سری لنکا میں شائقین کی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز اور آٹوگراف لینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم آئندہ ہفتے میزبان سائیڈ سے گال میں پہلا ٹیسٹ کھیلے گی اور اس موقع پر تقریباً 3 ہزار انگلش شائقین بھی سری لنکا میں

موجود ہوں گے تاہم کورونا وائرس کے باعث کرکٹرز پر شائقین کیساتھ سیلفیز بنانے اور آٹوگراف دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پریذیڈینٹ الیون کے خلاف میچ سے قبل بھی ایک شائق کی آٹوگراف کی فرمائش رد کردی گئی تھی اور کہا گیا کہ جیسے ہی کورونا وائرس ختم ہوا انہیں آٹوگراف گھر پر بھجوا دیا جائے گا جبکہ اس سے قبل کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے مصافحہ پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں