جہلم، جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی کارروائیاں، منشیات برآمد

جہلم(طارق مجید کھوکھر)سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،۔ایس آئی حسن رضا تھانہ چوٹالہ نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 28/20 تھانہ جلالپور شریف ملزم عون عباس ولد محمد حسین سکنہ محلہ مغربی جنوبی جلالپور شریف کے انکشاف پر پسٹل 30اور رائفل 44بور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات

درج کر لیے۔۔اے ایس آئی صداقت علی تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم جاوید خرم ولد پرویز سکنہ جادہ محلہ مجاہدآباد جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی ضیاء محمود تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم اشتیاق احمد ولد محمد ولائیت سکنہ کڑی شریف سے 2بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی مناظر حسین تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزمان محمد ندیم ولد شوکت علی سکنہ محلہ عزیز پور کھاریاں، رمیض ولد بھولے خان سکنہ چک مہمد کھاریاں، غلام عباس ولد سیف اللہ سکنہ آرہ محلہ کھاریاں، یوسف اسلم ولد اقبال اسلم سکنہ پنڈی حقیقہ کھاریاں کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں