لیگی اراکین کی عثمان بزدار سے ملاقات پر حمزہ شہباز نے نوٹس لے لیا، پیپلزپارٹی کے رکن کو بھی نوٹس جاری

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبا ز نے لیگی اراکین کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کانوٹس لے لیا .حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کا معاملہ میرے علم میں آیا ہے، جائزہ لیں گے، پارٹی میں اس پر مشاورت ہوگی اور جو بھی فیصلہ

ہوگا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی .میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو حکومت کی وکٹیں گرانے چلے تھے، لگتا ہےکہ آپ کی اپنی وکٹ گرنے والی ہے. اس پر انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایسی کاوشیں ہوئی ہیں، ناکام ہوئی ہیں، ناکام ہوں گی، آج اگر الیکشن ہوجائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، مسلم لیگ ن کوئی مانگے تانگے کی پارٹی نہیں ہے ، کوئی ایسا واقعہ ہوا ہے تو مجھے بھی معلوم پڑا ہے، ہماری جڑیں عوام میں ہیں ، سلیکٹڈ نہیں .۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں