وزیراعظم کو سلیکٹڈ قرار دینے والے بلاول زرداری خود الیکشن کس طرح جیتے؟الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا ایکشن لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کے حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی

قائم کی گئی ہے۔ عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 سے بلاول بھٹو زرداری جبکہ پی ایس 10 سے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کامیاب ہوئی تھیں ۔ الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 میں بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے، یہاں سے ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم علی خان فتحیاب ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ بدر ملک ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں نادرا سے غزالی زاہد ، علی اصغر سیال اور پرویز احمد کلہوڑو شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں