لاہور (پی این آئی)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تین روز قبل ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ” مجھے سمجھ آ گئی ہے آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہوتے ہیں “ ، اس ٹویٹ کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا میں کئی طرح کی افواہیں چلنا شرو ع ہو گئیں کہ ڈیرن اور جاوید آفریدی کے درمیان
مبینہ طور پر اختلافات ہو گئے ہیں تاہم ایسا کچھ بھی نہیں اور اب ڈیرن سیمی نے بھی اس کی نفی کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں یقین نہیں کر سکتا کہ میڈیا ایسا سوچ بھی سکتا ہے کہ میرے اور بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی اختلاف ہو سکتا ہے ، دراصل مجھے اس پر ہنسی آ رہی ہے ، سنو دوستو میں اس شخص سے اپنے بھائی کی طرح پیار کرتاہوں ، آپ لوگ سنجیدہ ہیں ، پشاور زلمی میرے بچے کی طرح ہے اور ہمارے درمیان کوئی چیز نہیں آ سکتی ، بالکل بھی نہیں ۔“یہاں یہ امر بھی قابل ذ کر ہے کہ جب شعیب اختر سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس معاملے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” میں زیادہ گہرائی میں تو نہیں جانا چاہتا لیکن آپ کیلئے اشارہ کر دیتاہوں ، شاہدآفریدی بھی اسی ٹیم میں تھے اور ان کا گِلہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا۔“پروگرام کے میز بان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شعیب اختر کی طرف مضحکہ خیز لہجے میں اپنی بات پہنچائی اور کہا کہ ” مالک سے لڑائی ہو گئی ہے ؟“ شعیب اختر بھی ان کی بات سن کر مسکرائے اور کہنے لگے کہ ” ہا ں جی “۔میزبان نے سابق فاسٹ باولر کی بات سن کر حیرت کا اظہار کیا اور کہا ” اچھا ‘ ‘۔ تاہم پروگرام میں ڈیرن سیمی کے اس ٹویٹ کے پیچھے چھی وجہ واضح الفاظ میں نہیں بتائی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ، کپتان ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے ملاقات کی جس دوران ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت ملنے پر مبارک باد دی اور یسٹ انڈیز کی کرکٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ڈیرن سیمی نے خوشگوار ماحول میں پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی پاکستان میں ٹیکس دینے کیلئے تیار ہوں جس پر وزیراعظم عمران خان ہنس پڑے اور بولے کہ آپ کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران ڈیرن سیمی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ پر بھی بات چیت کی اور پشاور زلمی کے کپتان کے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کا بھی کرکٹ بحالی میں اہم کردار ہے ، پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کر دی ہیں ، سیمی پہلے کرکٹر ہیں جو پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندہوئے۔ عمران خان نے پاکستان سپرلیگ کو کاکامیاب ایونٹ قرار دیا اور کہا کہ پہلے پی ایس ایل ایسا نہیں تھا جو کہ اب ہو گیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں