پشاور زلمی کے محمد محسن پی ایس ایل سے باہر، ان کی جگہ ٹیم میں کس کو شامل کیا گیا؟شایقین کیلئے بڑی خبر

پشاور زلمی کے اسپنر محمد محسن انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ یاسر شاہ کو زلمی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔23سالہ لیگ اسپنر محمد محسن لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے اور میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کے درمیان چوٹ

لگ گئی تھی۔متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے یاسر شاہ کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی جس میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 2 میچز کھیلنے والے محمد محسن کو پشاور زلمی نے سلور کٹیگری میں منتخب کیا تھا۔دوسری جانب یاسر شاہ تین ایڈیشنز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ اب تک 23 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں