ایشیا کپ 2020پاکستان میں نہیں ہوگا :بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان

ممبئی(پی این آئی )بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2020پاکستان میں نہیں ہوگا ، میزبان پاکستان ہی ہوگا لیکن ایشیا کپ دبئی میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی ، پاکستان اور بھارت کے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی راہ

دبئی کی میزبانی سے ہموار ہوگی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ہونا ہے، ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے، وینیو کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ اے سی سی کا بورڈ صورت حال کا جائزہ لے کر جو فیصلہ کرے گا سب کو قابل قبول ہوگا، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے، یہ بات طے ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں