انا للہ و انا الیہ راجعون ، مسجد الحرام کے مؤذن انتقال کر گئے

مسجد الحرام کے موذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے۔

 

سعودی میڈیا کے مطابق دنیا کی مقدس ترین مسجد، مسجد الحرام کے موذن خالق حقیقی سے جا ملے۔ حرمین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

حرمین انتظامیہ نے بتایا کہ مرحوم شیخ ابراہیم المدنی اکثر مسجد الحرام کی مکبریہ میں کئی کئی دن، بالخصوص رات کے آخری پہر، عبادت اور اللہ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔