لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں صفائی فیس کی وصولی کا نیا نظام متعارف۔
ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، اب ایکسائز محکمہ پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ صفائی فیس بھی وصول کرے گا۔ ایکسائز گھر گھر سروے اور بل پرنٹنگ بھی کرے گا اور وصولی پر 1 فیصد سروس چارجز لے گا۔
*رہائشی فیس:*
– 5 مرلہ تک: 300 روپے ماہانہ
– 5 سے 10 مرلہ: 500 روپے
– 10 سے 20 مرلہ: 1,000 روپے
– 20 سے 40 مرلہ: 2,000 روپے
– 40 مرلہ سے زائد: 5,000 روپے
*کمرشل فیس:*
– چھوٹے یونٹس: 500 روپے
– درمیانے: 1,000 روپے
– بڑے: 3,000 روپے ماہانہ






