معروف ریسلر اینڈی ‘دی بچر’ ولیمز 48 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق اے ای ڈبلیو اسٹار ہفتے کی شب امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں ٹیگ ٹیم مقابلے کے دوران اچانک رنگ میں گر پڑے تھے۔ وہ اپنے ساتھی دی بلیڈ کے ہمراہ انجوائے ریسلنگ کے ایونٹ میں ٹی ایم ای کے خلاف مقابلہ کر رہے تھے کہ میچ کے اختتام پر طبیعت بگڑ گئی۔
رنگ میں موجود طبی عملے نے فوری سی پی آر شروع کی اور ایمرجنسی ٹیم کے پہنچنے تک بحالی کی کوششیں جاری رہیں، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وہ اتوار کی صبح ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد ایونٹ منسوخ کر دیا گیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ شائقین کو گھر بھیج دیا گیا تھا اور میڈیکل ٹیم ہسپتال میں معلومات کا انتظار کرتی رہی۔ موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہوا ہے۔






