ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7شرائط پیش کردی گئیں

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے 7 شرائط رکھ دی ہیں اور واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ کسی معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو آبنائے ہرمز کی بحری آمدورفت بحال کرنے سے متعلق 7 شرائط پیش کی ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق تہران کل مسقط میں ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق خلیج فارس میں داخلے کا راستہ مکمل طور پر ایرانی سمندری حدود سے گزرے گا، جبکہ خلیج فارس سے خارجی راستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایرانی پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔ تہران کے مطابق جنوبی راستہ، جسے امریکا کھولنے پر زور دے رہا ہے، بدستور بند رکھا جائے گا۔