دریاؤں میں پانی کی آمداوراخراج کی تفصیلات جاری

واپڈا نے دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج اور مختلف آبی ذخائر میں پانی کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 900 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 65 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 41 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 200 کیوسک ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج دونوں 18 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیے گئے۔

واپڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1544.47 فٹ جبکہ پانی کا ذخیرہ 52 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1220.15 فٹ اور ذخیرہ 55 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 646.10 فٹ جبکہ پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 10 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی بنیاد پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار آج صبح 6 بجے کے ہیں۔