*وزیراعظم کا عوام کے لیے خصوصی ریلیف سکیم کا اعلان*
اسلام آباد: وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام پر پڑنے والے اضافی بوجھ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ریلیف سکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو درپیش مشکلات کا مکمل احساس ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور دیگر 2 اور 3 پہیوں والی سواریوں کے صارفین کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔ اسی طرح 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی ریلیف سکیم کا اطلاق اسلام آباد میں آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہوگا جبکہ پورے ملک بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے نافذ کیا جائے گا۔
خصوصی ریلیف سکیم کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ سکیم کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات عوامی آگاہی مہم کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔






