قاہرہ: مصر نے موسمِ گرما میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ایندھن کی مسلسل فراہمی اور قومی بجلی نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
ملکی وزرائے بجلی اور پیٹرولیم کے مشترکہ اجلاس میں بجلی گھروں کو بلا تعطل ایندھن کی فراہمی اور قومی گرڈ کے مؤثر انتظام پر اتفاق کیا گیا۔ حکومت کے مطابق رواں موسمِ گرما میں بجلی کی طلب گزشتہ سال کے 40 ہزار میگاواٹ کے ریکارڈ کے مقابلے میں تقریباً 8 فیصد اضافے کی توقع ہے۔
حکام نے بتایا کہ طلب پوری کرنے کے لیے اس سال 2 ہزار 200 میگاواٹ قابلِ تجدید توانائی اور ایک ہزار 300 میگاواٹ بیٹری اسٹوریج کی صلاحیت قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی، جس سے بجلی کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ حکومت نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمد اور ذخیرہ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ گیس کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جا سکے اور 2023 کی طرح بجلی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






