ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کتنا جانی نقصان ہو گی؟

ممبئی(پی این آئی) ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کتنا جانی نقصان ہو گی؟بھارت میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 18 بوگیوں پر مشتمل ممبئی جانے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا اور وہ پٹری سے اترگئی۔حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں سمیت متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے 20 زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیا جبکہ 2 مسافر ہلاک ہوگئے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ اسی مقام کے قریب ہی ایک مال بردار ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی تھی لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دونوں حادثات ایک ساتھ ہوئے ہیں یا نہیں۔

 

حکام کے مطابق مسافر ٹرین کی بوگیوں کی پٹری سے اترنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی البتہ حادثے کے سبب ٹرین شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں