امارات، سیاحوں کیلئے 5 سال کیلئے ویزا کے اجرا کی نئی شرائط جاری

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک نیا ملٹی انٹری ویزا دینے کی منظوری دے دی ، یہ ویزا پانچ سال کیلئے جاری کیا جائے گا۔اس ویزا کیلئے کسی کمپنی، ضامن اور میزبان کی طرف سے پیشگی دعوت کی شرط عائد نہیں کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان شرائط کے ساتھ اس ویزا کا اجرا دو ہفتوں بعد شروع ہوجائیبالخصوص 3 اکتوبر سے نئی شرائط کے ساتھ ویزا کا اجرا شروع ہوجائے گا۔

ویزا کیلئے 15 ہزار درہم یا اس کے مساوی مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی دستیابی اور ویزے کی قیمت، ہیلتھ انشورنس، پاسپورٹ کی ایک کاپی اور ایک رنگین تصویر ہونا ضروری ہے۔اس ویزے سے امارات میں 90 دن تک قیام کی اجازت ملے گی اور اس میں توسیع بھی کرائی جا سکتی ہے۔ ویزے کے اجرا کے بعد سے 60 روز کے اندر یو اے ای میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد مقررہ فیس ادا کرکے اسی مدت کی تجدید بھی کرائی جا سکتی ہے۔ امارات کی جانب سے یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ کہ سیاحتی ویزا کی درخواست دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیا جائے کہ درخواست گزار امارات پہنچ کر انٹری ویزا حاصل کرنے کی اہل قومتیوں میں شامل ہے یا ان قومیتوں میں شامل ہے جن کو داخلے کیلئے ویزا کی ضرورت ہی نہیں۔

close