یا اللہ رحم فرما، 7.5شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی

جکارتا(پی این آئی)انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ انڈونیشیا کے علاقے مشرقی نوسا تینگارا میں آیا۔زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرتھی۔ 7.5 شدت زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

close