شہر قائد میں ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔




