پنجاب اور خیبرپختونخوا اس وقت مون سون کی شدید بارشوں کی زد میں ہیں، جبکہ کراچی سمیت سندھ کے لیے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت سندھ میں مون سون کا کوئی نیا سسٹم فعال نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست کے دوران صوبے میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔
تاہم کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں اور تھرپارکر کے چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا امکان موجود ہے۔
اگلے تین روز کے دوران کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کی بھی پیشگوئی کی ہے۔





