//

محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف اضلاع میں بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مخدوش اور بوسیدہ مکانات گرنے سے نقصانات رپورٹ ہوئے۔ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث 8 مخدوش اور کچے مکانات متاثر ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close