پنجاب حکومت کے “اپنی چھت، محفوظ چھت 2026” پروگرام کے تحت شہریوں کو گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
حکومت پنجاب نے موجودہ گھروں کی مرمت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے یہ اسکیم شروع کی ہے، جس میں قرض دو مختلف کیٹیگریز میں دیا جائے گا۔
جو شہری اپنی موجودہ چھت کی مرمت یا گھر کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، انہیں 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال میں ماہانہ 4 ہزار 700 روپے قسط کے ذریعے کی جائے گی۔
گھروں کی توسیع یا دوسری منزل کی تعمیر کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی کی مدت بھی 9 سال ہوگی اور ماہانہ قسط 9 ہزار 300 روپے ہوگی۔
دلچسپی رکھنے والے شہری آن لائن درخواست دینے کے لیے acag.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی چھت، محفوظ چھت لون اسکیم کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ درخواست کے لیے ضروری اسناد فراہم کرنا ہوں گی۔
جو افراد کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے وہ اپنی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






