//

کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

نیلم ویلی (آئی این پی): نیلم ویلی کے علاقے کٹھہ پیراں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں مکانات، دکانیں اور ایک مسجد زمین بوس ہو گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 6 مکانات، 16 دکانیں، ایک مسجد اور ایک مڈل سکول کی عمارت سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جبکہ کلاؤڈ برسٹ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کٹھہ پیراں کی عمارت بھی شدید متاثر ہوئی، جس سے تعلیمی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

فلیش فلڈ کے باعث ایک کیری وین، دو جیپیں، 11 موٹر سائیکلیں اور 6 لکڑی کے پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے، جبکہ حتمی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close