باغوں کے شہر لاہور میں آج بادلوں کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے اور صاف آسمان کے باعث سورج کی تیز کرنیں گرمی کی شدت میں اضافہ کر رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے امکانات نہایت کم ہیں۔ لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور سورج و بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان بھی موجود ہے۔ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





