موسم کیسا رہنے والا ہے ؟ محمکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے 12سے17 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ جاری کردیا گیا ۔ ملک میں بارہ سے 24 گھنٹو ں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ 12 سے 16 مئی کے دوران کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال کاخدشہ ہے ۔

پنجاب، سندھ خیبر پختونخوا ہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے ۔خیبرپختونخوا ہ چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔

اسلام آباد، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے ۔

سندھ کے مختلف علاقوں حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور میرپورخاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ این ای او سی کے مطابق 12 سے 16 مئی تک بالائی علاقوں میں اچانک سیلا ب کا بھی خدشہ ہے۔دریائے گلگت، شگر، شیوک اور استور کے معاون ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی اور باغ میں اچانک سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے۔عوام شدید موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ کمزورتنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور غیر مستحکم ڈھلوانوں کے قریب کیمپنگ سے گریز کی ہدایت کردی ۔ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو اور ڈی واٹرنگ مشینری تیار رکھنے جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ہنگامی انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close