پنجاب بھر کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 4 مئی تک شدید بارشیں اور آندھی آنے کا قوی امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرکے عوام کو خبردار کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مختلف شہروں میں گردوغبار، آندھی اور بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 2 سے 4 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، راجن پور، نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





