محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کے لیے پیشگوئی کچھ یوں ہے:
- آج: درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع
- اتوار: گرمی میں مزید اضافہ، پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
- پیر: درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، جس سے گرمی کی شدت کسی حد تک معتدل محسوس ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب جامشورو میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ہی رہے گا۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






