پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

سپارکو نے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 satellite کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے، جسے خلائی شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی تکنیکی مہارت اور خود انحصاری کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ ای او-3 سیٹلائٹ جدید امیجنگ ڈیٹا فراہم کرے گا، جو شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ سیٹلائٹ ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کا حصہ بن کر مختلف قومی ترجیحات کو سپورٹ کرے گا اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خلائی شعبے میں چین کے مسلسل تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close