اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوااور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔ رپورٹ کے مطابق(آج) بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوا ئیں چلنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام /رات میں چترال، دیر، سوات، باجوڑ، محمد، کرم، خیبر، وزیرستان اور گردنواح میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم دوپہر /شام جنو بی اضلاع میں تیز/ گرد آلود ہوا ئیں چلنے کی توقع۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کاامکان ہے جبکہ بعد از دوپہر تیز /گرد آلود ہوا ئیں چلنے کی توقع ہے۔تاہم شام /رات میں کوئٹہ،ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور گرد نواح میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






