امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات سے قبل ایران سے بڑا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں ٹرمپ نے ایرانی رہنمائوں سے سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان خواتین کی رہائی کو بے حد سراہوں گا، براہِ کرم انہیں کوئی نقصان نہ پہنچائیں، یہ ہمارے مذاکراتی عمل کا ایک بہترین آغاز ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ میرا یہ پیغام ان ایرانی رہنمائوں کے نام ہے جو جلد امریکی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close