اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستانی بینک اب لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکائونٹس کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کرپٹو فرمز کا بینکنگ سیکٹر سے کوئی تعلق نہیں تھا۔وزیر مملکت نے کہا کہ بینک خود کرپٹو کاروبار میں شامل نہیں ہو سکتے، بینک اپنے یا صارفین کی رقم سے نہ کرپٹو خرید سکتے ہیں، نہ رکھ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






