بارشیں، مکان کی چھت گرنے سے قیمتی جانی نقصان ہوگیا، افسوسناک خبر

باجوڑ(پی این آئی)باجوڑ میں بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی ہو گئے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، باجوڑ کے گاؤں گیلے میں بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گر گئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر 2خواتین جاں بحق جبکہ5افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

close