مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ(پی این آئی)مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔۔مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم منگل کی دوپہر بلوچستان میں داخل ہوگا جس سے منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔۔۔

close