آخرکار بارشوں کی نوید سنا دی گئی، محکمہ موسمیات کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور شام یا رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور گردونواح میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے، صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ، ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

close