بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟۔۔۔ منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔

 

 

 

جبکہ خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔ اس کے علاوہ شام یا رات میں دیر، چترال اور سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں سرد رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

close