کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روزسندھ، شمال مشرقی بلوچستان،بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخوامیںدیر،سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ،ڈی ائی خان،پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ ، کرم، بنوں اوروزیرستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ۔صوبہ پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ، اوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم سبی، کوہلو ، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ اورخضدار میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ سندھ میں تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ ،اسلام کوٹ، میر پور خاص ،ٹھٹھہ،بدین،سجاول، کراچی ، ملیر، حیدرآباد،جیکب آباد،سکھر، دادو،چھور، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد ،مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ ، جام شورو،خیرپور اور قمبر شہداد کوٹ میں آندھی /گردآلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close