گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے تہلکہ مچانے والی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ،میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، جبکہ لاہور، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، قصور میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسہرہ ، پشاور، مردان، کرم ،کوہاٹ ، وزیرستان اور بنوں میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، مردان ،چارسدہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

close