کل سے پاکستان بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے کون سے اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خطرہ؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ 28 اپریل سے 7 مئی تک کراچی سے کشمیر تک پاکستان بھر میں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ماہی گیروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔

close