آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں لاہور، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ساہیوال، رحیم یار خان، پاکپتن، راجن پور، خانیوال، بہاولنگر ، میانوالی، ننکانہ صاحب اور گردونواح میں تیز ہوائوں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کا درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا جبکہ آج بروز جمعہ کو لاہور کا درجہ حرارت 25 سے 27سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

close