محکمہ موسمیات کا وہ ہنگامی الرٹ جس نے سب کو چونکا دیا!

کراچی: محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر ہوگی لہٰذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئے گا، 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے۔

پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ پر چاند غروب ہوگا، سندھ میں رات 8 بج کر 5 منٹ پر چاند غروب ہوگا، آزاد کشمیر میں رات 8 بج کر 7 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا اور بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close