شدید گرمی ، پاور ایمرجنسی نافذ

امریکا کی وفاقی حکومت نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جنوب مشرقی ریاستوں میں پاور ایمرجنسی نافذ کر دی۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی حکم نامے کے تحت توانائی کمپنی   کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے پاور پلانٹس کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت پر چلائے اور بعض ماحولیاتی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھائے۔

یہ ہنگامی حکم شمالی اور جنوبی کیرولائنا سمیت مشرقی ساحلی علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے، جہاں شدید گرمی کے باعث پاور گرڈ پر غیر معمولی دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق یہ ایمرجنسی اقدام جمعہ رات تک مؤثر رہے گا، تاہم اگر ہیٹ ویو جاری رہی تو مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث دنیا کے مختلف حصوں میں توانائی کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور مستقبل میں ایسے بحرانوں کے امکانات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close