سعودی عرب کی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے ان غیر ملکی کارکنوں اور ملازمین کے لیے رہنمائی جاری کی ہے جنہیں مقررہ وقت پر تنخواہ یا اجرت ادا نہیں کی جاتی۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق ایسے ملازمین جن کے آجر ان کی اجرت یا تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں، انہیں چند مخصوص ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، بشرطیکہ ان کی ملازمت کا معاہدہ قابلِ نفاذ دستاویز کی حیثیت اختیار کرچکا ہو۔
وزارت نے وضاحت کی ہے کہ سب سے پہلے ملازم کو اس بات کی تصدیق کرنا ہوگی کہ اس کا معاہدہ قابلِ نفاذ ہے۔ اگر ملازمت کا معاہدہ اکتوبر 2025 کے بعد دستاویزی شکل میں رجسٹر یا اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تو اسے قابلِ نفاذ دستاویز تصور کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






