گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پی آئی ٹی بی کی ای آکشن ایپ پر 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد خواہشمند افراد نے رجسٹریشن حاصل کر لی۔ای ایپ کی بدولت گھر بیٹھے موٹروہیکلز کے پرکشش نمبرز حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

موٹروہیکلز کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کیلئے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد خواہشمند افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے مطابق سسٹم کے تحت اب تک 1 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں منظور ہوئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 34 ہزار نمبر سسٹم کے تحت جاری کئے جا چکے ہیں۔فیس کی ادائیگی کیلئے سسٹم کو ای پے پنجاب سے بھی منسلک کیا گیا ہے اور محکمہ ایکسائز کو اس مد میں اب تک 79 کروڑ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔آن لائن سسٹم سے گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول ممکن ہو گیا ہے۔

سسٹم کے تحت کار، موٹر سائیکل، کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی کی جاتی ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن سسٹم پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ آن لائن سسٹم میں ٹیکس کیلکولیٹر اور وہیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

close