10دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پورا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی۔ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے،اسلام آباد میں سحری کے وقت سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا۔ پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی۔اس کے علاوہ گوادر،پسنی،کوئٹہ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔سرگودھا،اٹک،راولپنڈی،مری،جہلم، ڈی جی خان،منڈی بہاؤالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویژن میں بھی باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب میں برسات کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بھکر، راجن پور میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، جھنگ، جہانیاں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم تبدیل ہو گیا۔وہاڑی ، راجن پور، اوچ شریف اور ظاہرپیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ علی ظفر نے مشہور نعت “فاصلوں کو تکلف” اپنی آواز میں پیش کردی احمد پورشرقیہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے بجلی کا نظام درہم برھم ہو گیا اور بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ بارش کے باعث گندم کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گندم کٹائی کے سیزن کے دوران بارشوں کے سبب پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بارشوں سے چنے اور گندم کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ شدید بارشوں کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی جس وجہ سے شہریوں کو سحری میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

close